مستونگ میں فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مستونگ (نمائندہ انتخاب)مستونگ کے نواحی علاقہ کھڈکوچہ میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان جاںبحق ،لاش ہسپتال منتقل۔ کھڈکوچہ میں ماشاءاللہ ہوٹل کے قریب مسلح افراد نے مامدا ولد شیردل نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا ملزمان جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں ایک خاتون کی بھی قتل کی اطلاعات ہے تاہم اس حوالے تفصیلات آنا باقی ہے ۔لاش کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ مزید تحقیقات لیویز فورس کر رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں