اوتھل پولیس کی کاروائی، 3 منشیات فروش گرفتار
اوتھل (این این آئی) اوتھل پولیس نے کاروائی کر تے ہوئے تین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔لسبیلہ پولیس کے ترجمان کے پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران مہم برخلاف منشیات فروشان مخبر خاص کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے لاکھڑا لنک روڈ نزد مکا موڑ اوتھل کے مقام سے ملزم محمد علی ولد کریم بخش سکنہ سالاریگ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 520 گرام چرس محمد محلہ اوتھل کے مقام سے ملزم شوکت ولد محمد قاسم سکنہ محمد محلہ اوتھل کے قبضہ سے 550 گرام چرس اور شیدی محلہ اوتھل کے مقام سے ملزم سمیر ولد اللہ بخش سکنہ شیدی محلہ اوتھل کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے 560 گرام چرس برآمد کی۔ اوتھل پولیس نے گرفتار ملزمان/منشیات فروشان کے خلاف علحیدہ علحیدہ مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
Load/Hide Comments


