بیٹے کو قاتلوں کے اعتراف جرم کے باوجود پولیس ملزمان کو گرفتار نہیں کررہی، کوئٹہ کے رہائشیوں کی فریاد
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے رہائشی محمد عمر عالیزئی نے کہا ہے کہ انکے بیٹے کو لین دین کے معاملے پر عید الفطر کے پہلے دن قتل کیا گیا، ملزمان کی جانب سے اعتراف جرم کے بعد بھی پو لیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا رہی ، چیف جسٹس آف بلوچستان ، کمانڈر 12 کور۔آئی جی پولیس بلوچستان سے مطالبہ ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کوئٹہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انکے بیٹے حارث کو لین دین کے معاملے پر قتل کیا گیا اور اب انہیں اور انکے اہل خانہ کو بھی دھمکیاں دینے کے ساتھ ساتھ ان پر جھوٹے مقدمات بھی بنائے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پو لیس کی جانب سے یقینی دھانی کے باوجود ملزمان کے خلاف نا تو مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی ملازمین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ذاکر لاشاری نامی شخص کو اغواءکر کے مجھ پر جھوٹا الزام لگاکر میرے گھر کی چار دیوار کی پا مالی کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اگر انہیں یا انکے اہل خانہ میں سے کسی کو بھی کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اسکی تما م تر ذمہ داری مولابخش لاشاری، مہراب خان لاشاری پر عائد ہوگی۔ انہوں نے چیف جسٹس آف بلوچستان ، کمانڈر12 کور ، آئی جی پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیاا جائے۔


