کوہلو وگردونواح میں موسلادھار بارش ،نشیبی علاقے زیرآب،پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی
کوئٹہ(صبا ح نیوز)بلوچستان کے علاقے کوہلو ،گرسنی،لاسے زئی،تمبو،جاندران،منجھرا اورماوند ورگردونواح میں گرج چمک اور تیز ہوائوں کیساتھ موسلادھار بارش ہوئی،بارش سے نشیبی علاقے زیرآب،پہاڑی علاقوں کے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،ماوند فیڈر میں بجلی کے تین پول گرگئے، جس سے مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی معطل گئی۔دکی شہراورگردونواح میں موسلادھار بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔
Load/Hide Comments


