بارکھان میں نامعلوم افراد نے موبائل ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا
بارکھان(صباح نیوز) بارکھان میں رات گئے نامعلوم افراد نے ناہڑ کوٹ میں بارودی مواد سے موبائل ٹاور کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکے سے موبائل ٹاور مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ٹاور کے علاوہ سولر پلیٹس اور بیٹریاں سمیت دیگر چیزیں بھی تباہ ہوگئی ہیں ۔ لیویز نےمتعلقہ علاقے میں پہنچ کرملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
Load/Hide Comments


