آرمی چیف کی ایرانی چیف آف جنرل سٹاف سے ملاقات، دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پراتفاق

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف میجرجنرل محمد باقری سے ملاقات کی ہے۔ آرمی چیف نے ایرانی مسلح افواج کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر ایرانی چیف آف جنرل سٹاف میجر جنرل محمد باقری نے استقبال کیا۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی چیف آف جنرل سٹاف کے مابین ملاقات میں دوطرفہ عسکری، دفاعی، سکیورٹی اور تعلیمی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا۔ میجرجنرل محمد باقری نے دونوں ملکوں کے تاریخی تعلقات پر روشنی ڈالی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں