پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کر دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 57سابق ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ذرائع کاکہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کے پی محمود خان بھی نئی جماعت میں شامل ہیں، ان کے علاوہ سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ بھی پارٹی میں شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


