محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 جولائی کو کوئٹہ میں ہوگا
کوئٹہ (این این آئی) مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس آج 18 جولائی2023 بروزمنگل بمقام دفترڈپٹی کمشنرکچہری روڈ کوئٹہ میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔اجلاس میں مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان اور زونل رو¿یت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے ممبران،وزارت مذہبی امور، محکمہ سپارکو،محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی حکومت پاکستان سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے، پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرز اسلام آباد،لاہور،کراچی اورپشاورمیں منعقد کئے جائیں گے جس میں ماہ محرم الحرام۵۴۴۱ھ کے چاند کی رو¿یت کا فیصلہ کیا جائے گا،اجلاس میں مرکزی و زونل رو¿یت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے جو ارکان شریک ہوں گے ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں مولاناحافظ عبدالغفور،علامہ ڈاکٹر محمدحسین اکبر،ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،مولانا یسین ظفر،صاحبزادہ سید حبیب اللہ چشتی،مفتی فضل جمیل رضوی،مفتی قاری مہراللہ،مولاناعبدالمالک بروہی،مفتی علی اصغر عطاری،مفتی فیصل احمد،مفتی یوسف کشمیری،پیرسید شاہد علی جیلانی،مولانا اشرف علی، مولانا ا سد زکریا قاسمی،مفتی ضمیراحمد ساجد،مولانا عبدالرو¿ف مدنی اور زونل ممبران میں مولانا انوار الحق حقانی،ڈاکٹر عطاءالرحمن،قاری حفیظ اللہ، مولانا نقیب اللہ آغا، مولانا محمد جان قاسمی، قاری عبدالرشید ہزاروی، علامہ قربان علی توسلی، مولانا عتیق الرحمن شاہ و دیگر علماءکرام شریک ہوں گے۔چاند دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل نمبر پر شہادتیں وصول کی جائیں گی۔نمبر چیئرمین 0321-9410041،0300-6898260۔مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد چیئرمین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہ محرام الحرام کاچاند دیکھنے کا ضرور اہتمام کریں۔


