پشاور ، ایف سی کے قافلے پر خودکش حملہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور کے علاقے حیات آباد میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکہ ایف سی کی گاڑی کے قریب ہوا، ابتدائی اطلاعات میں 8 افراد کے زخمی ہونے کا بتایا گیا ہے۔ ایس پی کینٹ وقاص رفیق نے بتایا کہ دھماکہ خود کش بمبار نے کیا۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیر ے میں لے کر ناکہ بندی کر دی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کر دیا۔
Load/Hide Comments


