وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔وزیر اعظم میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بلوچستان کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر دالبندین ائیرپورٹ کی ہنگامی بنیادوں پر ازسرنو تعمیر اور بحالی پر چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔چیئرمین سینیٹ نے وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم کی آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور ایاز صادق، وزیر برائے وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت رانا تنویر حسین، مشیر وزیراعظم احد چیمہ اور معاون خصوصی عطا تارڑ موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں