کوئٹہ میں دکان کی چھت گرنے سے دکاندار، خانوزئی میں ٹریفک حادثے میں 2 سگے بھائی جاں بحق

کوئٹہ، پشن (آن لائن) کوئٹہ میں دکان کی چھت گرنے سے دکاندار جاں بحق، مزدور خمی۔ پشین خانوزئی میں ٹریفک حادثے میں 2 سگے بھائی جاں بحق، دو افراد زخمی۔ گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے جمعیت رائے روڈ پر دکان کی چھت مرمت کے دوران گرنے سے دکاندار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا، پی ڈی ایم اے کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا، لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی، مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز خانوزئی کے قریب ٹریفک حادثے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔ خانوزئی کے علاقے دلسورہ کے مقام پر ٹرک اور کار گاڑی میں ہولناک تصادم ہوا جسکے نتیجے پشین کے گاﺅں کلی یاسین زئی سیدان سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی عبدالعلی اور عبدالمتین موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ابتدائی طبعی امداد کیلئے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں پشین کے قریب سرانان بازار میں واقع پرانے ٹائر سے تیل نکالنے والے کارخانہ میں اچانگ لگنے سے ڈیزل ٹینکر اور گاڑی سمیت کروڑوں روپے کا مال جل کر راکھ ہوگیا ، فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوشش کی لیکن آگ کے سخت شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں سب کچھ راکھ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں