قرآن پاک جلانے کا واقعہ، کرائم برانچ کوئٹہ کے ماہرین کی کرائم سین ٹیم لورالائی پہنچ گئی
لورالائی (این این آئی) کرائم برانچ کوئٹہ کے ماہرین کی کرائم سین ٹیم لورالائی پہنچ گئی اور 16 جولائی سبزی منڈی لورالائی مسجد کا معائنہ کیا۔ ایس ایس پی لورالائی اصف فراز مستوئی،ڈی آئی جی لورالائی رینج ملک سلیم لہڑی نے آئی جی بلوچستان عبدالخالق شیخ سے کرائم سین ٹیم کی خصوصی درخواست کی تھی۔کرائم سین ٹیم نے ایس ڈی پی او کلم اللہ جلالزئی اور ڈی ایس پی کریم مندوخیل کے نگرانی میں مسجد میں اگ لگنے کی مختلف پہلو سے جائزہ لیا اور اگ سے متاثرہ جگہون کے نمونے حاصل کی کرائم سین ٹیم کے ساتھ لورالائی کرائم سین ٹیم بھی ساتھ تھے اور دو مزید ٹیمیں آگ لگنے کا جائزہ لینے کے لئے لورالائی پہنچ رہی ہے جو مختلف پہلو سے اپنی تحقیقات کرینگے۔ ایس ایس پی لورالائی عوام صبر وتحمل کامظاہرہ کریں انشااللہ ہمیں ضرور کامیابی ملے گی۔
Load/Hide Comments


