ایران میں دوسری لہر کا خدشہ، ’دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا سکتا ہے‘ حسن روحانی

ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اسی طرح اضافہ ہوتا رہا، اور قواعد و ضوابط پر عمل نہ کیا گیا تو ملک میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکتا ہے۔اپریل کے تیسرے ہفتے سے ہی ایران نے لاک ڈاؤن میں نرمی کرنا شروع کر دی تھی جس کے بعد کورونا انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔سنیچرکے روز کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 2،400 سے زیادہ مریض رجسٹر ہوئے ہیں۔ ایران میں متاثرین کی کل تعداد 184،955 ہوگئی ہے جبکہ وائرس کی وجہ سے 8،730 اموات ہوچکی ہیں۔متاثرین میں اضافے کے ساتھ ایرانی حکام کو دوسری لہر کا خدشہ ہے۔حکام کو خدشہ ہے کہ انفیکشن میں اضافے کے نتیجے میں کورونا وائرس کی دوسری لہر آسکتی ہے۔ ایران مشرق وسطی کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں