مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ، 2 افراد جاں بحق
گوادر (یو این اے )مکران کوسٹل ہائی وے پر حادثہ، دو افراد جاں بحق،تربت سے کراچی جانے والی الطلال کوچ کے ڈرائیور اور کلینئر بس کی ٹائر تبدیل کررہے تھے کہ سامنے آنے والی العثمان کوچ نے انکو کچل دیاٹکر ماردی۔پولیس نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اطلاع کوسٹل ہائی وے پر سوڈ ڈیم کے نزدیک ال طلال کوچ پنکچر ہونے کے باعث سڑک کنارے کھڑی تھی جس کے ڈرائیور اور کلینر بس کے ٹائر تبدیل کررہے تھے اسی اثنا میں کراچی سے گوادر آنے والی العثمان کمپنی کی نائٹ سروس کوچ نے انھیں کچل دیا حادثے میں الطلال کوچ کا ڈرائیور عبید خان ولد معیارخان اور کلینر وحید احمد ولد پنڈوک ساکن رئیس گوٹھ کراچی موقع پر جان بحق ہوگئے۔ بلوچ موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق العثمان کوچ کا ڈرائیور حادثے کے بعد فرار ہوگیا۔
Load/Hide Comments


