بی این پی مینگل کا عسکری ونگ وڈھ میں آبادیوں پر حملہ آور ہے، جھالاوان عوامی پینل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) جھالاوان عوامی پینل کے رہنما ٹکری اختر محمد زئی، میر نورالدین محمد زئی و دیگر کی پر یس کا نفرنس۔ جھالاوان عوامی پینل کوئٹہ کے تحت پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹکری اختر محمد زئی و دیگر نے کہا کہ گزشتہ روز بعد نماز مغرب وڈھ کے علاقے زرچین میں نام نہاد قوم پرست پارٹی بی این پی مینگل کے عسکری ونگ لشکر بلوچستان کے کارندوں نے عام عوام پر نہتے بلوچ قبائل اور محب وطن پاکستانیوں پر فائرنگ کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، ہم مسلسل کئی دنوں سے مختلف آئینی و جمہوری طریقوں سے حکام بالا کو اطلاعات دیتے آرہے ہیں کہ وڈھ کے محب وطن قبائل کو ایک فاشسٹ پارٹی اپنی ناکام سیاست کو بچانے کیلئے استعمال کررہی ہے۔ اور اب تو بھاری ہتھیاروں سے لیس ہو کر آبادیوں پر حملہ کررہے ہیں۔ بلوچستان کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، مظلوم اور بے گناہ افراد کو پاکستان سے محبت کی سزا دی جارہی ہے، لشکر بلوچستان کے ذریعے خوف و ہراس اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں