زیارت سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں شدید بارش، نشیبی علاقے زیر آب
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت اور گردونواح میں موسلا دھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب۔ زیارت اور گردونواح میں شدید اور موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ دکی، ہرنائی، لورالائی اور ملحقہ علاقوں میںبھی موسلا دھار بارش۔ شیرانی، دہانہ سر، ژوب اور کے پی کے سرحدی علاقوں میں بھی شدید بارش۔ اس حوالے سے پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ بین الصوبائی شاہراہوں پر سفر کر نے والے مسافر احتیاط کریں۔
Load/Hide Comments


