بیرک گولڈ کے مقامی لوگوں کو ملازمتیں دینے اور ترقی کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے، پیپلز پارٹی

نوکنڈی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل نوکنڈی نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ریکوڈک کے ذخائر پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ سے علاقے میں ملازمتوں سماجی و معاشی ترقی کے حوالے سے جو بلند بانگ دعوے کئے گئے تھے وہ سارے دعوے محض ہوا ہوکر دعوے ہی ثابت ہوچکے ہیں بیرگ گولڈ کمپنی ملازمتوں کے حوالے سے نوکنڈی علاقے و ضلع چاغی کے نوجوانوں کو بائی پاس کررہی ہے اور میرٹ کے برخلاف فیورٹزم کی بنیاد پر ملازمتیں بانٹی جارہی ہیں جس پر پاکستان پیپلز پارٹی سب سے پہلے اور پہلے سے ہی اپنی خدشات کا اظہار کرچکی ہے جو اب درست اور سچ ثابت ہورہی ہیں جبکہ اس حوالے سے علاقے کے دیگر جماعتیں سیاسی سماجی و قبائلی حلقے بھی اب اپنے خدشات کا اظہار کررہی ہیں بیرک گولڈ کمپنی ضلع چاغی کے پروفینشنلز کو مختلف پوزیشن پر بائی پاس کررہی ہے علاقے کے نوجوانوں کو الیکٹریشن و پلمبنگ سمیت دیگر چھوٹی پوزیشنز پر بائی پاس کرنے کے ساتھ ساتھ انوائرمینٹل مینیجر کی پوزیشن سمیت ایچ ار و دیگر کی پوزیشنز پر علاقے کے نوجوانوں کو جان بوجھ کر بائی پاس کیا گیا ہے اور علاقے کے پروفیشنل نوجوانوں کو جان بوجھ کر شارٹ لسٹنگ سے آوٹ رکھا جارہا ہے جبکہ انوائرمینٹل کے پوزیشن پر علاقے کے تعلیم یافتہ نوجوان پہلے بھی ٹی سی سی کمپنی کے ساتھ کام کرچکے ہیں مگر مختلف حیلے بہانوں سے علاقے کے نوجوانوں کو منظم سازش کے تحت بائی پاس کرنے کی پالیسیاں جاری ہیں جبکہ بیرک گولڈ نے حالیہ ڈرلنگ اسسٹنٹ سمیت دیگر مزدوروں تنخواہیں بھی انتہائی کم رکھی ہیں اور علاقے کے عوام کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے مختلف پرائیویٹ فرمز و پیٹی ٹھیکیداروں کے ذریعے کام کررہی ہے اور انتہائی کم تنخوائیں مزدوروں کو دی جارہی ہیں جبکہ ملکی قوانین میں مزدور کی بنیادی تنخواہ بغیر الاونسز چوبیس ہزار رکھی گئی مگر ایک گولڈ کمپنی علاقے کے وسائل پر کام کے بدلے لوکل مائنز کمپنیوں سے بھی کم تنخوائیں دے رہی ہے جو مزدوروں کا استحصال و علاقے کے سونے چاندی تانبے کے وسائل ضیاع اور ایک مذاق کے مترادف ہے جبکہ باقی دیگر ممالک میں بیرک گولڈ اپنی کمپنیوں میں ملازم خود ہائر کررہی ہیں اور وہاں اپنے ملازمین کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق ملازمتیں اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کررہی ہیں مگر یہاں گنگا الٹی بہ رہی ہے انہی معاملات کی وجہ سے پی پی پی تحصیل نوکنڈی نے بیرک گولڈ کی طرف سے میٹنگ کے لیے کال کو مسترد کرچکا ہے کہ محض چرب زبانی و لفاظی دعووں سے علاقے کے باشعور عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی سازشوں و مکر و فریب سے علاقے کے عوام کو دھوکے میں رکھا جاسکتا ہے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل نوکنڈی تمام تر صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے اور علاقے کے دیگر سیاسی جماعتوں سماجی تنظیموں سول سوسائٹی و یوتھ کے ساتھ آن بورڈ ہے اور ان ایشوز پر لوگوں میں اپنی پولیٹیکل موبلائزیشن و بیرک گولڈ سے جڑے ایشوز پر مختلف طبقہ فکر کیساتھ مل کر عوام و یوتھ کو آگاہی دے رہی ہے پی پی پی تحصیل نوکنڈی عوام دوست و مزدور دوست جماعت ہے اور ان ایشوز پر جلد اجلاس بلا کر اپنے آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں