بلوچستان کسی لڑائی کا متحمل نہیں ہوسکتا، وڈھ کی صورتحال پر فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، غفور حیدری
کوئٹہ (این این آئی) وڈھ کی کشیدہ صورتحال پر فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، گفت و شنید سے مسائل کو حل کریں، جمعیت کے رکنیت سازی مہم شروع ہو چکے ہیں ورکرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے گزشتہ روز حیدری ہاوس سریاب میں حج کی ادائیگی کے بعد مختلف نامور قبائلی سیاسی شخصیات سردار زادہ میر بیبرگ خان لہڑی ،سردار زادہ میر طارق جان لہڑی ،مولانا عبداللہ جتک ،میر محمد ابراہیم لہڑی ،محمد کاکٹر لہڑی ،میر جمیل لہڑی ،حاجی حنیف لہڑی ،سلیم لہڑی دیگر رہنماو¿ں نے انہیں حج کی سعادت پر مبارکباد دی ۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وڈھ کے کشیدہ صورتحال سنگین ہے فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں مسائل کو گفت و شنید سے حل کریں لڑائی جھگڑے مسائل کا حل نہیں کیونکہ بلوچستان پسماندہ ترین صوبہ ہے ایسے واقعات سے علاقے مزید پسماندہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن نے اعلی انتظامیہ کو وڈھ کے کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ یکم محرم الحرام 1445ھ سے جمعیت علماءاسلام کے رکنیت سازی مہم کا باقاعدہ آغاز ہوا ہے ورکرز بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔انہوں نے کہا کہ وڈھ کشیدہ صورتحال پر صوبائی وفاقی حکومت فوری اقدامات کریں تاکہ عوام الناس کو مشکلات کا سامنا کرنا نہ پڑے مسائل کو گفت و شنید سے حل کریں۔


