حب، لیبر کالونی میں دو روز سے بجلی کی فراہمی معطل، مکینوں کا کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاج

حب (این این آئی) حب کے علاقے لیبر کالونی میں دو روز سے کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی معطل بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سرآپا احتجاج بن گئے مظاہرین نے سوک سینٹر میں کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق لیبر کالونی 600 کوارٹرز کے رہائشی دو روز سے کے الیکٹرک کی جانب سے فراہم کی جانے والی بجلی کی بندش کے باعث سراپا احتجاج بن گئے۔ مظاہرین نے سوک سینٹر میں واقعہ کے الیکٹرک کے دفتر کے سامنے پرامن احتجاج کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ملک فواد حیدر۔اسحاق زہری اور نیشنل پارٹی کے نوید لاڈلہ رند کی سربراہی میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دو روز سے بلاجواز کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی فراہمی لیبر کالونی کے 600 کوارٹرز میں منقطع ہونے کی وجہ سے رہائشی کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جن میں مرد خواتین اور بچوں کو شدید گرمی میں کے الیکٹرک انتظامیہ کی وجہ سے شدید اذیت سے ہمکنار ہونا پڑرہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں