ڈرامہ تیرے بن کا سحر نہ ٹوٹ سکا،’میرب مرتسم‘ کا ’اے آئی ورژن’ آتے ہی چھا گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول جوڑی ’وہاج علی’ اور ’یمنیٰ زیدی’ کا نیا لُک پھر سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ڈرامہ ’تیرے بن’ کا اختتام تو ہوگیا مگر آج بھی مداح اس کے سحر سے خود کو نہ نکال سکے، پاکستان سمیت سرحد پار بھی اپنی دھاک بیٹھانے والی اس جوڑی کا ’اے آئی ورژن’ بھی آتے ہی چھا گیا۔انسٹاگرام کے پیج ’دیسی اے آئی‘ کی جانب سے ڈرامہ تیرے بن کی مقبول جوڑی کا مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ اے آئی ورژن پیش کر دیا ہے جس نے ایک بار پھر لوگوں کو اس جوڑی کی تعریف کرنے پر اُکسا دیا۔کہیں بولڈ لُک تو کہیں دیسی اسٹائل وہاج علی اور یمنیٰ زیدی نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔ یاد رہے کہ ڈرامہ تیرے بن کے اختتام پذیر ہونے کے بعد پروڈیوسر عبداللہ کادوانی کی جانب سے ’تیرے بن سیزن 2’ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں