وڈھ تنازعہ، نواب اسلم رئیسانی کا جنگ بندی کو برقرار اور مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے کمیٹی ممبران کے ناموں کا اعلان
کوئٹہ(نمائندہ انتخاب) چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی کی جانب سے نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی وڈھ میں جنگ بندی کو برقرار رکھنے اور مصالحت کے عمل کو مزید اگئے بڑھانے کیلئے تشکیل دیئے گئے کمیٹی کے ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا ، مصالحتی کمیٹی کے چیرمین سینٹر حضرت مولانا فیض محمد صاحب جبکے کمیٹی کے کنوینئر وڈیرہ غلام سرور موسیانی ہونگے ، کمیٹی ممبران میں سردار اسد اللہ خان مینگل کی جانب سے آغا سلطان احمد زئی،اور مولانا عبدالصبور مینگل ہونگے ،جبکے میر شفیق الرحمان مینگل کی جانب سے میر محمد مینگل،اور میر شہزاد غلامانی ہونگے۔
Load/Hide Comments


