سائفر، آڈیو لیک، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر جے آئی ٹی میں پیش، بیان ریکارڈ کرادیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے میں سائفر و آڈیو لیک تحقیقات میں تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی اور سابق سیکرٹری جنرل اسد عمر ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔دونوں نے انکوائری ٹیم کو اپنا اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں 8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم ایف آئی اے ہیڈکوارٹر میں سائفر کیس کی تحقیقات کررہی ہے۔ٹیم میں ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت تین انٹیلی جنس اداروں کے گریڈ 19 افسران بھی شامل ہیں۔ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے انکوائری کے لئے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کیا تھا۔
Load/Hide Comments


