کوئٹہ میں اسپنی روڈ پر بم دھماکا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بم دھماکا۔ اطلاعات کے مطابق ارباب سی این جی اسٹیشن اسپنی روڈ پر زور دار دھماکا ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک شخص زخمی ہوا جبکہ ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔ دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،واقعے کے حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں