کوئٹہ کے متعدد علاقوں میں 25 سے 27 جولائی تک مختلف اوقات میں بجلی بند رہے گی، کیسکو

کوئٹہ : کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوںمیں بجلی کے کھمبوںکی شفٹنگ اور ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں25جولائی سے 27جولائی تک (رروزانہ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے پی ٹی وی، جناح روڈ، اولڈسمنگلی،انٹرکنیکٹر، عالم خان، مالک، مارک فیکٹری، ملک پلانٹ ، نواںکلی اور بروری فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی نیز انڈسٹریل گرڈکے انڈسٹریل ، اولڈونیومیاں غنڈی، کمبیلا، ایف جی ایس، غازی اسٹیل، شاہین، سیٹلائٹ ٹاون ایکسپریس، بن یامین، پشتون آباد ایکسپریس، ایسٹرن بائی پاس، سریاب مل، شموزئی فیڈروں سے صبح11بجے سے شام 4بجے تک جبکہ سریاب گرڈکے اے ون سٹی، سمنگلی ایکسپریس، کرانی، سریاب ون ،سریاب ٹو، واسا،ہزارہ ٹاون، جڑسا، غازی اور دلدارکاریز فیڈروں سے دن 12بجے سے شام 5بجے تک بجلی بندہوگی اسی طرح25جولائی سے 27جولائی تک مری آبادگرڈکے مری آباد، سید آباد، کانسی ون، کانسی ٹو، گلستان، سٹی، سرینا، لیاقت بازار ، اسٹاف کالج ، نارکوٹیکس، سدرن کمانڈاور ایم ای ایس فیڈروں نیز شیخ ماندہ گرڈکے جبل نور، ویسٹرن بائی پاس، کڈنی، ادیان، خروٹ آباد ، داریم، چشمہ، دوستین، گارڈن، واسا، پی اے ایف شیخ ماندہ اور تکاتوفیڈروںسے دن ایک بجے سے شام پانچ بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔تاہم کیسکونے اس دوران بجلی بندش کے باعث زحمت کےلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں