لاپتہ بلوچ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف 25 جولائی کو کوئٹہ میں احتجاج ہوگا، وی بی ایم پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیئرمین نصراللہ بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ بلوچوں کی جبری گمشدگیوں اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کیخلاف وی بی ایم پی کے زیر اہتمام 25 جولائی کو 3 بجے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، سیاسی پارٹیوں، طلباءتنظیموں، انسانی حقوق کے کارکنوں، وکلاءبرادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ احتجاج میں بھرپور شرکت کرکے لاپتہ افراد کے اہلخانہ کی آواز بنیں اور جبری گمشدگیوں کی روک تھام اور لاپتہ افراد کی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کرے۔ نصراللہ بلوچ نے کہا کہ رواں ماہ دو درجن سے زائد بلوچوں کو ماورائے آئین گرفتار کرکے جبراً لاپتہ کردیا گیا، لاپتہ افراد کی بازیابی کا سلسلہ مکمل طور پر روک دیا گیا ہے جو باعث تشویش ہے۔
Load/Hide Comments


