سماجی مسائل میں ناکامی کے بعد حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئی ہے، بی این پی

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں پارٹی رہنماؤں قاسم پرکانی‘ ڈاکٹر شبیر قمبرانی‘ عبدالقدوس بادینی و دیگر کے خلاف جھوٹے من گھڑت بے بنیاد ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر مقدمات قائم کرنے‘ انتقامی کارروائی کرنے کا عمل یقینا صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی بوکھلاہٹ ہے نام نہاد جمہوری دور میں ایف آئی آر درج کرانے سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حکمران بلوچستان نیشنل پارٹی کی مقبولیت سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں عوامی مسائل حل کرنے‘ کورونا‘ ٹڈی دل و دیگر سماجی مسائل سے نمٹنے میں ناکامی کے بعد حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی قومی جمہوری جماعت ہے جو جمہوری طرز پر جدوجہد کرتے ہوئے عوام کے حقوق‘ ناانصافیوں‘ محرومیوں اور سماجی ناہمواریوں کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی جھوٹے مقدمات کا اندراج اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں سیسہ پلائی دیوار اور حقیقی سیاسی قوت بن چکی ہے جو عوامی اجتماعی معاملات کے حل کیلئے جدوجہد کررہی ہے سیاسی بنیادوں پر درج ایف آئی آر کی کوئی حیثیت نہیں عوام نے بی این پی کے جمہوری جدوجہد کی بھرپور حمایت کی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے پارٹی اور عوام کا رشتہ انتہائی مضبوط ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی ہر فورم پر صوبائی حکومت کی ناکامیوں اور ناانصافیوں کیخلاف اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی فوری طور پر جھوٹے مقدمات واپس لئے جائے پارٹی قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں