منگچر کے تمام فیڈروں پر بجلی کا وولٹیج انتہائی کم، زرعی آلات کا جلنا معمول بن گئے
منگچر (نمائندہ انتخاب) زمیندار رہنماءحفیظ اللہ جمندزئی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ منگچر میں تمام فیڈرز پر بجلی وولٹیج انتہائی کم ہے اور وولٹیج کی کمی بیشی سے سمرسیبل دیگر زرعی آلات جلنا روز کا معمول بن گیا ہے، زمیندار گزشتہ سال سیلاب اور کم ریٹس کے باعث نقصانات سے دوچار ہوئے، اس سال مہنگائی کے ساتھ ساتھ کیسکو کے مظالم کا شکار ہورہے ہیں اگر یہی حال رہا تو زمینداروں کے باغات، فصلات اور سبزیات کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے زمینداروں کے ساتھ کیسکو کے مظالم کا نوٹس لیا جائے اور ہم چیف کیسکو بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منگچر میں تمام فیڈر پر مکمل وولٹیج کے ساتھ بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں ورنہ ہم مجبور ہوکر احتجاج کا راستہ اپنائیں گے اور تمام تر ذمہ داری کیسکو پر عائد ہوگی۔
Load/Hide Comments


