پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم، صارفین مشکلات کا شکار
پنجگور(یو این اے )پنجگور میں پی ٹی سی ایل کا نظام درہم برہم صارفین کے درجنوں لینڈ لائن فون نمبر اور ڈی ایس ایل اینٹر نیٹ سروس خراب تفصیلات کے مطابق پنجگور میں پی ٹی سی ایل صرف 20 فیصدآبادی کو لینڈ لائن اور نیٹ سروس کی سہولیات دے رہا ہے مگر صارفین کے درجنوں فونز اور نیٹ سروس خراب ہیں بار بار شکایات کے باوجود پی ٹی سی ایل لائنوں کو درست کرنے کی بجائے شکایات درج کرنے والے صارفین کو دھمکیاں دی جاتی ہیں اور فالٹ لائن کے بہانے میں ہفتوں تک ان کے لائنوں کی درستگی نہیں کی جاتی صارفین کے مطابق پی ٹی سی ایل پنجگور میں صرف لوٹ مار کر رہی ہے صارفین کو نیٹ کی سہولیات سے محروم رکھا جارہا ہے اگر کسی صارف کا بل ایک گھنٹے جمع کرنے سے لیٹ ہو جائے تو کنکشن منقطع کیا جاتاہے دوسری جانب صارفین کے نیٹ اور لینڈ لائن فون نمبر ز ہفتوں تک خراب رہتے ہیں مگر ان کی بحالی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے جا تے صارفین نے پی ٹی اے سے اپیل کی ہے کہ پنجگور میں پی ٹی سی ایل کے ناقص اور غیر معیاری سروس کا نوٹس لیکر صارفین کو انصاف فراہم کیا جائیاور نیٹ کے نام پر لوٹ مار کا نوٹس لیا جائے۔


