صوبائی وزیر داخلہ کا کوئٹہ میں محرم کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ، پولیس کی صورتحال پر بریفنگ
کوئٹہ (آن لائن) وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو کا 7 محرم الحرام جلوس کی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے روٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے عوام سے گفتگو اور سیکورٹی کے انتظامات پر سوالات کیے، جس پر عوام کی جانب سے صوبائی حکومت کے محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا دورہ کے دوران وزیر داخلہ کو کپیٹن (ر) زوہیب محسن ایس ایس پی کوئٹہ کی جانب سے بریفننگ بھی دی گئی۔ اس موقع پر وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے محرم الحرام کے موقع پر سیکورٹی کے مکمل اور فول پروف انتظامات کیے ہیں اور اس موقع پر 4000 اضافی اہلکاروں کی پولیس نفری بھی تعینات کی گئی ہے جبکہ ایف سی کے 12 پلٹون بھی اضافی تعینات کیے گئے ہیں، فوج کے بھی 2 پلٹون اسٹینڈ بائی رکھے گئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 دھائی سے ہمسایہ ممالک کی جانب سے تخریب کار امپورٹ ہو کر معصوم لوگوں کی جانیں لیتے رہے ہیں، ماضی کو دیکھتے ہوئے سیکورٹی کے فول پروف اقدامات کیے گئے ہیں۔


