مسافروں کی سہولت کیلئے شٹل ٹرین سروس کے کرایوں میں کمی کردی گئی
کوئٹہ (آن لائن) ڈی ایس ریلوے کوئٹہ فرید احمد نے کہا ہے کہ بولان میں پنجرہ پل کے ٹوٹنے کے باعث عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے، ریلوے کی جانب سے کوئٹہ سے سبی اور سبی سے کوئٹہ چلائی جانے والی شٹل ٹرین سروس کا کرایہ 750 روپے کے بجائے کم کرکے 500 روپے کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ ریلوے کی جانب سے عوام کی سہولت کے لئے کوئٹہ سے کولپور کے لئے اکانومی کا کرایہ 150 روپے کوئٹہ سے مچھ کا کرایہ 250 روپے اور کوئٹہ سے آب گم کا کرایہ 300 اسی طرح کوئٹہ سے سبی کا کرایہ 500 روپے ڈی ایس ریلوے کوئٹہ فرید احمد نے کہا کہ ریلوے کی جانب سے بلوچستان کے لوگوں کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے شٹل سروس شروع کی گئی ہے جو روزانہ صبح کوئٹہ سے ساڑے 9 بجے روانہ ہوگی اور دوپہر ڈھائی بجے سبی سے کوئٹہ کے لئے مسافروں کو لیکر کوئٹہ آئے گی اور بدھ کو کوئٹہ سے جانے والی جعفر ایکسپریس اور شٹل ٹرین کے ذریعے تقریباًڈھائی ہزار مسافروں کو سبی اور دیگر مقامات پر لوگوں کو ان کی منزل مقصود تک پہنچایا ہے ریلوے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے لوگوں کو سہولت فراہم کررہی ہے ہم تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے لوگوں کو سہولیات فراہم کریں گے۔


