آئی ایم ایف سے مشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، حفیظ شیخ

ا سلام آباد:مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلے کیے گئے، آئی ایم ایف سے مشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔استنبول میں اسلامی معاشیات پربین الاقوامی کانفرنس سے وٍٍیڈیولنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اورترکی کے سیاسی، سماجی اور تجارتی تعلقات ہیں، پاکستان میں اسلامک بینکنگ تیزی سے فروغ پا رہی ہے موجودہ صورتحال سے ترقی پذیر ممالک بہت متاثرہوئے ہیں۔ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا، پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں۔انہو ں نے کہا کہ کورونا وائرس سے پوری دنیا پریشان ہے، تاہم موجودہ صورتحال سے ترقی پذیرممالک شدید مشکلات کا سامنا کررہے ہیں، اس وبا کے باعث برآمدات اورترسیلات زرمتاثرہوئیں، اور معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔مشیرخزانہ حفیظ شیخ حکومت پاکستان نے کورونا ریلیف فنڈ قائم کیا، بغیرکسی سیاسی،مذہبی،علاقائی تفریق کیکورونامتاثرین کونقد رقم فراہم کی گئی، کورونا وائرس کے باعث حکومت نے اپنے اخراجات بہت کم کیے، بجٹ بناتے وقت مشکل فیصلیکیے گئے، تاہم آئی ایم ایف سیمشکل ترین مذاکرات کرکے تعمیراتی شعبے کیلئے اچھا پیکج دیا، زراعت اور یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے 50،50 ارب روپے کی سبسڈی دی، جب کہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے پر عزم ہیں #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں