رحیم یارخان ،کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا
رحیم یارخان (صباح نیوز) رحیم یارخان میں کچے کے علاقے میں 6 ڈاکوئوں نے پولیس پارٹی کو یرغمال بنا لیا۔پولیس کے مطابق کچے کے علاقے کھروڑ میں ڈاکوئوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا۔پولیس نے مزید بتایا کہ ڈی پی او رحیم یارخان کی سربراہی میں پولیس پارٹی کو بحفاظت نکالنے کے لئے 3 بکتر بند اور پولیس کی نفری روانہ ہو گئی ۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچے کے علاقے کھروڑ میں مبینہ مقابلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں پولیس کا مخبر ہلاک ہو گیا۔
Load/Hide Comments


