نور بخاری کو محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نور بخاری کو محرم الحرام کا احترام نہ کرنے والوں پر تنقید کرنا مہنگا پڑ گیا،پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری کو محرم الحرام کا احترام نہ کرنے اور سیر سپاٹے کرنے پر لوگوں کو تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔نور بخاری نے حالیہ انسٹاگرام اسٹوری پر ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیا تھا جو محرم الحرام کے مقدس مہینے کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے سیر سپاٹوں میں مگن ہیں۔تاہم انکا یہ عمل خود کیلئے ہی مہنگا ثابت ہوگیا اور اداکارہ کو اپنی ہی بات کی وضاحت دینا پڑ گئی۔ نور بخاری نے نجی انسٹاگرام پیچ کے اسکرین شارٹ کو شئیر کیا جس میں نور کی انسٹاگرام اسٹوری کے ساتھ پاکستانی نامور شخصیات کی گھومنے پھرنے کی تصاویر شامل تھیں۔اداکارہ کی جانب سے بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’مجھے معلوم تک نہیں تھا کہ یہ پاکستانی شخصیات بھی چھٹیاں گزارنے باہر ہیں ، میری پوسٹ کا مطلب خصوصاً ان لوگوں کو شامل کرنا نہیں تھا۔ ’انہوں نے مزید لکھا کہ ’ یہ ایک عام پوسٹ ہے جو ہر ایک کیلئے ہے کہ جس کا مقصد یہ تھاکہ اس مقدس ماہ کااحترام کیا جائے۔ ’یاد رہے کہ نور بخاری نے ان لوگوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے تنقید کی تھی جواس ماہ میں بھی گھومنے پھرنے میں مصروف ہیں۔ اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ’آلِ رسول ﷺ پر پانی بند تھا یہاں امتی چھٹیاں منانے جا رہے ہیں’

اپنا تبصرہ بھیجیں