پی ٹی آئی نے پرویزخٹک کے بھائیوں کی پارٹی رکنیت معطل کردی، نوٹیفکیشن جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے پرویز خٹک کے بھائی اسحاق خٹک اور عمران خٹک کی پارٹی رکنیت ختم کر دی۔پی ٹی آئی نے دونوں رہنمائوں کی رکنیت پارٹی ممبران کو پارٹی چھوڑنے اور اکسانے پر ختم کی۔سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔عمران خٹک نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے۔اسحاق خٹک پی ٹی آئی کے سابق رہنما پرویز خٹک کے بھائی ہیں۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز میں شمولیت پر محمود خان کو پارٹی سے نکالا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


