کوئٹہ، چوری کی واردات میں مزاحمت پر ایک شخص جاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ میں چوری کے واردات کے دوران مزاحمت پر چوروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں پاک ترک سکول کے قریب چوروں نے پیسے چھیننے کے دوران مزاحمت پر محمد ابراہیم نامی شخص کو گولی مار کر قتل کردیا اور فرار ہوگئے، مقتول کی نعش کو بی ایم سی کوئٹہ منتقل کردیا گیا جہاں اسے ضابطے کی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں