بلوچستان میں سیلابی صورتحال، محکمہ پی ڈی ایم اے کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں معطل ہونیکا خدشہ
کوئٹہ (یو این اے) بلوچستان سیلابی صورتحال کے بعد محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں معطل ہونے کا خدشہ ہے بلوچستان میں 19جولایی سے جاری بارشوں کے باعث اب تک 223 سے زاہد مکانات مہندم ہوئے جبکہ مختلف حادثات واقعات میں جاںبحق ہونیوالوں کی تعداد 11 ہوچکے ہیں جہاں بلوچستان کے مختلف اضلاع میں حالیہ بارشوں سے تباہی کی صورتحال ہے وہی عوام کی داد رسی کرنے والا ادارہ محکمہ پی ڈی ایم اے فنڈز کی عدم دستیابی کا شکار ہے ذرائع کے مطابق محکمہ پی ڈی ایم اے کو مون سون بارشوں کیلے ساڈھے 3 ارب روپے کا فنڈ مختص جو ریلیز نیں کیے گیے تاہم پی ڈی ایم اے کو اپنے مختص کئے گئے ہیں50 کروڑ بجٹ میں مختص 10 کروڑ روپے اجراءکیا گیا ہے ذرائع کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں کے بعد 8 سے زائد اضلاع سے 90کروڑ روپے کی امدادی سامان کی ڈیمانڈ کی گی جسے پورا کرنا محکمہ پی ڈی ایم اے کی استدا سے باہر ہوتا جارہا ہے ایسے میں بلوچستان کے بارشوں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں معطل یا متاثر ہونے کے قوی امکانات موجود ہے۔


