بچی پر تشدد ، مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی7 اگست تک عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں اسلام آباد کی عدالت نے مرکزی ملزمہ ثومیہ عاصم کی 7 اگست تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ثومیہ عاصم نے ضمانت قبل ازگرفتاری کیلئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں درخواست دائرکی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج ڈاکٹرعابدہ سجاد نے ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض سات اگست تک ضمانت منظورکرلی۔ ملزمہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ رضوانہ اپنے والدین کی مرضی سے میرے گھر کام کر رہی تھی۔ ایف آئی آرمیں بیان کی گئی باقی ساری کہانی میں کوئی حقیقت نہیں۔رضوانہ پر کبھی تشدد نہیں کیا۔بے گناہی ثابت کرنے کیلئے تفتیشی افسر کے سامنے تفصیلی بیان دوں گی۔ثومیہ عاصم کا کہنا ہے بچی کی عمرسترہ سال سے زیادہ ہے،اس کے ساتھ ہمیشہ اپنے بچوں کی طرح برتا ئوکیا۔پولیس کی ضرورت کے مطابق شامل تفتیش ہونے کو تیارہوں۔پولیس نے اس کیس میں گرفتارکیا کہ توعزت و وقارکو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔


