کدھر گئے روسی تیل کی آمد پر تیل سستا کرنے کے شوبازی دعوے؟مونس الٰہی
لاہور ( آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کدھر گئے روسی تیل کی آمد پر تیل سستا کرنے کے شوبازی دعوے؟ ۔ مونس الٰہی نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے جاتے جاتے قوم کو ایک اور اذیت ناک جھٹکا دیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 19روپے 95پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19روپے 90پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


