دنیا کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ امیر ملکوں کی نا انصافی پر مبنی پالیسیاں ہیں،فواد چوہدری

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اورسابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ امیر ملکوں کی نا انصافی پر مبنی پالیسیاں ہیں، امیر ملک امیگریشن کے مسئلہ کی جڑ سمجھتے ہیں لیکن علاج کو تیار نہیں، دولت کی غیر منصفانہ تقسیم غریب ملکوں سے امیر ملکوں کی طرف ہجرت کی بنیادی وجہ ہے۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے بدھ کے روزٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ پہلے بڑی طاقتیں وسائل سے مالا مال ملکوں پر براہ راست حملے کر کے دولت لوٹ لیتے تھے اب اس کابلاواسطہ راستہ یہ ہے کہ غریب ملکوں کی دولت ان کے حکمران اور اشرافیہ لوٹ کر امیر ملکوں میں لے جاتی ہے اس کے نتیجے میں بڑی تقسیم پیدا ہو گئی ہے، جہاں چند لوگ کئی ملکوں سے بھی زیادہ امیر ہو گئے ہیں، دنیا کے عدم استحکام کی بنیادی وجہ امیر ملکوں کی نا انصافی پر مبنی پالیسیاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں