گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور ایران دونوں کے مفاد میں ہے ،ایرانی وزیر خارجہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گیس پائپ لائن منصوبہ پاکستان اور ایران دونوں کے مفاد میں ہے ، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت پر مزید وسعت چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ یوکرین میں جنگ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں، روس یوکرین تنازع میں کسی بھی فریق کو اسلحہ فراہمی مزید خونریزی کا سبب بنے گی۔ایرانی وزیر خارجہ کا کہناتھا کہ دوطرفہ تجارت کو 5ارب ڈالرز تک لے جانے پر اتفاق کیا ہے، دونوں ممالک نے قیدیوں اور ملزمان کو رہاکرنے کا فیصلہ کیا ہے ،ان کا کہناتھا کہ دو روز قبل ایران کے سرمایہ کاری سے متعلق وزارتوں کے حکام نے پاکستان کا دورہ کیا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کے فروغ پر مثبت پیشرفت ہوئی، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدوں، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔تشدد کا شکار ملازمہ رضوانہ کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں نے تازہ صورتحال بتا دیایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ پر تفصیلی تبادلہ کیا ہے،آئی پی گیس پائپ لائن منصوبہ کی تکمیل جلد ہو گی، یہ منصوبہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کیلئے اہم ہے ،ان کا مزید کہناتھا کہ علاقائی امور بالخصوص افغانستان پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی،ہمیں افغان عوام کا ساتھ دینا ہے ۔ان کا کہنا تھاکہ پاکستان میں بہترین استقبال پرشکرگزار ہوں، باجوڑ میں ہونے والے سانحہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ سانحہ باجوڑ پر تعزیت کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں