آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج پر لاگو ہوتی ہے، اعظم نذیر تارڑ
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ آئین سب سے بالا تر ہے ،آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج پر لاگو ہوتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئین سب سے بالا تر ہے، آئین کی پابندی سب سے زیادہ جج پر لاحق ہے۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس ادارے کی عزت کو بحال کرنے کے لیے اچھا فنکشنل اپنانا چاہیے ۔ اعظم نذیرتارڑ نے کہاکہ آنے والوں نسلوں کے کیے اچھا نظام بنائیں، رویوں کا مسئلہ ہے رویوں کو درست کریں۔ انہوںنے کہاکہ سب ججوں کے ساتھ ایک جیسا اختیار ہو۔ انہوںنے کہاکہ دن تھوڑے رہ جاتے ہیں سب جاگ جاتے ہیں ۔اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں صوبائی حکومتوں میں مقابلہ سخت ہوگئے۔ انہوںنے کہاکہ وکلاءملک کے ترقی کے کیے بنیادی جز ہیں، اگر وکلاءحقوق کے لیے لڑتے ہیں تو ان کے حقوق بھی سنا جائے۔
Load/Hide Comments


