سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے یونس ڈاگھا کا نام تجویز کردیا

کراچی(صباح نیوز)سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کیلئے حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا علیحدہ ناموں پر غور جاری ہے ، ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے نے سابق بیورو کریٹ یونس ڈاگھا کا نام تجویز کردیا۔رواں ماہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گی، جس کے بعد نگراں حکومتیں 3 ماہ میں عام انتخابات کا انعقاد کریں گی۔ سندھ میں نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کیلئے مشاورت جاری ہے۔ایم کیو ایم پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)نے ابتدائی طور پر سابق بیورو کریٹ یونس ڈاگھا کا نام تجویز کردیا۔اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کو نگرا ن وزیراعلیٰ کیلئے تین نام تجویز کرنے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں