تشدد کا شکار رضوانہ کی طبعیت بہتر، میڈیکل بورڈ نے آکسیجن اتارنے کی منظوری دیدی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بدترین تشدد کا شکارگھریلو ملازمہ رضوانہ کی طبعیت پھربہتر ہو گئی۔ میڈیکل بورڈ نے آکسیجن اتارنے کی منظوری دیدی۔کمسن ملازمہ رضوانہ بارہ روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔میڈیکل بورڈ نے تشدد زدہ لڑکی کا طبی معائنہ کیا،رضوانہ کا آکسیجن اتارنے کا منظوری دیدی ۔ میڈیکل بورڈ کے مطابق رضوانہ کوآکسیجن سے فری قراردیدیا گیا۔میڈیکل بورڈ نے رضوانہ کو تین وقت نارمل کھانا دینے کی بھی اجازت دیدی ہے۔سربراہ میڈیکل بورڈ پروفیسرجودت سلیم کا کہنا ہے کہ رضوانہ کی طبعیت گزشتہ روزسے بہترہونا شروع ہوگئی ہے، رضوانہ کا معمول کا علاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔میڈیکل بورڈنے رضوانہ کی فوری طورپر سرجری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرجنزکا بورڈ اسکی سرجری سے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ کرے گا۔پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے تاحال لڑکی کی زہرسے متعلق رپورٹس نہیں دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں