دریائے ستلج کشتی حادثے میں 6 افراد اب بھی لاپتہ

لاہور (صباح نیوز) دریائے ستلج دونا کھو کھراں کے مقام پرکشتی حادثے کے متاثرین چار دن بعد بھی اپنے پیاروں کی تلاش کیلئے کے لیے دریا کنارے موجود ہیں۔دریائے ستلج کشتی حادثہ میں6 افراد اب بھی لاپتہ ہیں ۔حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی ۔ریسکیوحکام کا کہنا ہے کہ 33افراد کوریسکیو کرلیاگیا، 6 افراد کی تلاش جاری ہے۔متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ 4 دن سے یہی کنارے پر بیٹھے ہیں، بہن کی لاش ملی، دیگر تین بچوں کا پتہ نہیں۔ ریسکیوحکام کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار40 میں سے 33 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ اس سے قبل بچوں سمیت چارلاشیں نکالی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ تین روزقبل دریائے ستلج میں ہیڈ سلیمانکی کے قریب کشتی ڈوب گئی تھی جس میں 40 افراد سوارتھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں