عمران خان کواڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائد
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر اعتراضات عائدکر دیئے گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دائرہ اختیار نہ ہونے کا اعتراض کردیا،وکالت نامہ پر عمران خان کے دستخط نہ ہونے کا بھی اعتراض عائد کیا گیا ہے،اسسٹنٹ رجسٹرار ڈائری برانچ نے اعتراضات عائد کئے،درخواست اعتراضات کیساتھ کل سماعت کیلئے مقرر ہونے کا امکان ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عمران خان کی اٹک جیل میں حراست غیرقانونی قرار دی جائے ، درخواست میں مزید کہا گیاہے کہ عمران خان کو جیل میں اے کلاس کی سہولیات فراہمی کا حکم دیا جائے ،ڈاکٹر فیصل سلطان کوعمران خان کا میڈیکل چیک اپ کرنے کی اجازت دی جائے، عمران خان کو فیملی اور وکلا سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
Load/Hide Comments


