تربت میں مسلح افراد کی فائرنگ سے کراچی کا رہائشی زخمی
کیچ (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے سنگانی سر میں فائرنگ سے کراچی کا رہائشی زخمی۔ پولیس کے مطابق سنگانی سر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدید زخمی کردیا جس کی شناخت سفیان سکنہ کراچی کے نام سے ہوئی ہے زخمی کو طبی امداد کے لیے ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ مزید تربت پولیس قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


