کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ، اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دینگے، وزیراعظم

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔جی ایچ کیو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ ورثا اور غازیان سے ملاقات باعث فخر ہے،فوج نے پاکستان کیلئے عظیم قربانیاں دی ہیں،14اگست کی آمد ہے، پاکستان 76سال کا ہو جائے گا۔وزیراعظم کا کہناتھا کہ پاکستان کیلئے جان قربان کرنے والے اس دنیا سے چلے گئے لیکن پاکستان کو محفوظ کر گئے، پاکستان کو دشمن کی میلی آنکھ سے ہمیشہ کیلئے بچا گئے،ہم نےان کی قربانیوں کی دل سے قدر کرنی ہے، ان کاکہناتھا کہ ہمیں سکیورٹی کے لحاظ سے پاکستان کو محفوظ کرنا ہے،پاکستان جوہری طاقت، دشمن میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔وزیراعظم نے کہاکہ عوام منتظر ہیں پاکستان کب قرضوں سے جان چھڑا کر اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گا، پاکستان مشکل ترین حالات سے نکل آیا ہے،ہم وسائل کی بندر بانٹ کے بجائے، منصفانہ تقسیم کے نظام پر متحدہو جائیں،انہوں نے کہاکہ کل ہماری حکومت کی مدت مکمل ہو جائے گی، آئینی تقاضے پورے کرتے ہوئے اقتدار نگران حکومت کے حوالے کر دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں