ژوب میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 مشتبہ افراد ہلاک، 2اہلکار زخمی
ژوب(مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں کانٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے میں 3مشتبہ افراد کو ہلاک کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں دو اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ضلع ژوب کے علاقے مرغہ کبزئی میں مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوابی فائرنگ میں 3 مشتبہ افراد مارے گئے۔ترجمان کا کہنا ہے کہمشتبہ افراد کی فائرنگ سے 2 سی ٹی ڈی اہلکار بھی زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ جن سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے علاقے میں مزید ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
Load/Hide Comments


