ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے 3 مطلوب ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرلیا
لاہور(صباح نیوز) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے تین مطلوب ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے لاہورائیرپورٹ منتقل کردیا۔اشتہاری ملزمان کو ابوظہبی سے گرفتار کرکے لاہورائرپورٹ منتقل کیاگیا ہے، جو پنجاب پولیس کو مطلوب تھے۔ جنہیں متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کردیا ہے۔گرفتارملزمان میں قمرعباس، مہتاب خان اور دوست علی شامل ہیں۔ ان کے خلاف قتل اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت مقدمات درج تھے۔
Load/Hide Comments


