باجوڑ، سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملہ
پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لرخلوزو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر خودکش حملے کی اطلاعات ہیں ۔زرائع کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے لرخلوزو میں ایک خودکش حملہ آور نے لرخلوزو ہسپتال کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا۔ ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے گاڑی کے قریب پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تاہم اس وقت کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
Load/Hide Comments


